ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

Sep 21, 2024 | 13:27

ویب ڈیسک

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے 30 ستمبر تک کا وقت دیا ہوا ہے۔

رواں ماہ تفصیلات سامنے آئی تھیں کہ تقریباً 14 لاکھ 25 ہزار افراد نے مالی سال 2024ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں وزیرِاعظم نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی تعریف کی اور پلان پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مزید مشاورت کی ہدایت کی تھی۔

مزیدخبریں