ٹرمپ کیلئے اچھی خبر، کاملا ہیرس نے بڑا اعتراف کرلیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مد مقابل ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس نے انتخابی دوڑ میں پیچھے ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیسن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہے کہ ہم انتخابی دوڑ میں پیچھے ہیں، الیکشن پولز پر توجہ نہ دیں اور انتخابی مہم کیلئے خوب محنت کریں۔

ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کاملا ہیرس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی محنت سے صدارتی الیکشن جیتنا ہے ہم واپس نہیں جاسکتے۔


انہو ں نے کہا کہ ٹرمپ کادوبارہ وائٹ ہاؤس پہنچنا امریکی عوام کیلئے خطرناک ہوگا، آمریت پسند ٹرمپ آئین کو منسوخ کرنے کی تجویز تک دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کی 3 ریاستوں ورجینیا، منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا میں صدارتی انتخابات کے لیے ابتدائی ووٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تینوں امریکی ریاستوں میں امریکی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ذاتی حیثیت میں پولنگ اسٹیشن جا کر ووٹ ڈال رہے ہیں۔

منی سوٹا اور ساؤتھ ڈکوٹا کے شہری ای میل کے ذریعے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔

امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو منعقد کئے جائیں گے مگر ابتدائی ووٹنگ الیکشن کے دن رش سے بچنے کے لیے کی جاتی ہے جس میں ڈاک، ای میل یا ووٹرز پولنگ کے مقامات پر جاکر اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔


گزشتہ صدارتی الیکشن میں ابتدائی ووٹنگ کو مقبولیت حاصل ہوئی تھی، جب کورونا وباء کے باعث 100ملین سے زیادہ ووٹرز نے انتخابات کے روز سے قبل بذریعہ ڈاک یا ذاتی طور پر ووٹ کاسٹ کردیا تھا، اس کے بعد سے متعدد ریاستوں نے اس آپشن کو اس بار بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

تربیتی نصاب

ہر بچہ عقائد اور اعمال کا ذہن لے کر دنیا میں آتا ہے۔ والدین اور اساتذہ کی اچھی تربیت اور ذہن سازی اس میں بلند پایہ اوصاف پروان ...