سعودی فرمانروا نے اہم شاہی فرمان جاری کردیا

Sep 21, 2024 | 13:43

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں خادم حرمین شریفین کی جانب سے ’شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن‘ کے لیے ضمنی قوانین کی منظوری جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن خادم حرمین شریفین کی جانب سے انسانوں کی فلاح و بہبود اوربھلائی کے لیے کیے جانے والے کاموں اور اقدامات کی ایک کڑی ہے۔

سعودی فرمانروا نے اس ضمن میں اپنے ایکس اکاونٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ انسانوں پر کی گئی سرمایہ کاری جس سے انکی ثقافت و شناخت نمایاں و ممتاز ہوتی ہے کے فلاحی عل کو ہم جاری رکھیں گے۔


سعودی فرمانروا نے مزید کہا کہ ’معاشروں کی خوشحالی اور ترقی کے لیے انسانوں کو درپیش چیلنجوں کا بہتر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے شاہ سلمان فاؤنڈیشن کا آغاز کررہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ انسانی فلاح و بہبود کے لیے شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاونڈیشن مخصوص ہے جس کے تحت مملکت اور دنیا کے مختلف ممالک میں فلاحی منصوبوں پر کام کیا جاتا ہے جس کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

شاہ سلمان مرکز برائے انسانی فلاح وبہبود بھی اس ضمن میں شامل ہے جس کے تحت دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی امداد بلا کسی تفریق کے کی جاتی ہے۔


شاہ سلمان غیرمنافع بخش فاؤنڈیشن میں متعدد سینٹرز فعال ہیں، جن میں شاہ سلمان میوزیم جو الدرعیہ گیٹ منصوبے میں ہیں اس کے علاوہ شاہ سلمان لائبریری، علاوہ ازیں شاہ سلمان پارک میں موجود سعودی سوسائٹی میوزیم جو ثقافتی امور کی ترویج کے لیے مخصوص ہے۔

مزیدخبریں