بھارتی حکومت نے ائیر مارشل امرپریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا چیف نامزد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ اس وقت بھارتی فضائیہ میں وائس چیف آف ائیر اسٹاف کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر مارشل امرپریت سنگھ رواں ماہ 30 ستمبر کو بطور فضائیہ چیف چارج سنبھالیں گے، اسی روز بھارتی فضائیہ کے موجودہ چیف ویویک رام چوہدری اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ائیر مارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کے 47 ویں سربراہ ہوں گے وہ یکم فروری 2023 سے وائس ائیر چیف کے عہدے پر تعینات ہیں۔ائیرمارشل امرپریت سنگھ نے 1984 میں فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، وہ بھارتی فضائیہ کے دیگر اہم عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں جن میں وہ ایسٹرن ائیرکمانڈ میں سینئر ائیر اسٹاف آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔
ائیر مارشل امرپریت سنگھ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد
Sep 21, 2024 | 14:05