چین میں چڑیا گھر کا کتوں کو پانڈا بنا کر شہریوں سے دھوکا

Sep 21, 2024 | 15:29

ویب ڈیسک

چین کے ایک چڑیا گھر میں موجود 2 کتوں پر پانڈا کی طرح پینٹ کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک چڑیا گھر میں کتوں پر پانڈا جیسا رنگ کر دیا گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کی جانب سے اعتراف کیا گیا ہے کہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے والے 2 پانڈا حقیقت میں کتے ہیں جن پر پینٹ کیا گیا ہے۔

ان کتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ نے اعتراف کیا ہے۔

مزیدخبریں