علیزے شاہ نے تمام انسٹاگرام پوسٹ ہٹا دیں

Sep 21, 2024 | 15:38

ویب ڈیسک

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے تمام پوسٹس ہٹا دیں۔

علیزے شاہ کا شمار پاکستان کی نامور اور خوبرو اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے بہت کم وقت اور کم عمری میں شوبز انڈسٹری میں غیر معمولی شہرت حاصل کر لی ہے۔

وہ اپنی بڑی بڑی آنکھوں، خوبصورت نین نقش، پرکشش شخصیت اور جاندار اداکاری کے سبب ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ملک بھی شہرت رکھتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنا وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کر دیا تھا، جہاں انہیں وزن میں کمی کے لیے سراہا گیا، وہیں انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اداکارہ کو اکثر اوقات ہی بولڈ پہناوے کے سبب بھی سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جاتا ہے۔

علیزے شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اگر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

اداکارہ کسی اکاؤنٹ کو فالو بھی نہیں کر رہیں بلکہ انہوں نے اپنی ڈسپلے پکچر بھی سیاہ کر رکھی ہے جبکہ ان کے فالوورز کی تعداد 4.3 ملین ہے۔

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی تصاویر اور ویڈیوز کو کیوں ہٹایا ہے؟ فی الحال ان کی جانب سے اس سے متعلق کسی قسم کی کوئی تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں