بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی آج صبح امریکا روانہ ہوئے، وہ 3 روزہ دورے کے دوران کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے علاوہ نریندر مودی کے روس اور یوکرین کے دوروں اور ممکنہ امن عمل پر بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد نریندر مودی کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کریں گے، اس سمٹ میں آسٹریلیا اور جاپان کے وزرائے اعظم اور امریکی صدر بھی شرکت کریں گے۔