رفح میں اسرائیلی بمباری، 13 فلسطینی شہید

Sep 21, 2024 | 16:00

ویب ڈیسک

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، رفح میں دو گھروں پر اسرائیلی حملوں میں 3 بچوں سمیت 13 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران رفح میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 44 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائی میں 7 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، حماس کی جانب سے بھی رفح میں اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعویٰ سامنے آرہا ہے۔


اس سے قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ارکان کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں ابراہیم عقیل شہید ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔

ابراہیم عقیل پر 1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانیمیں دھماکیکرنیکا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔


ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں