کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، شہر قائد کے صارفین کیلئے بجلی51پیسے فی یونٹ مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
کے الیکٹرک نے اضافی وصولیوں کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ، نیپرا کے الیکٹرک کی اضافے کی درخواست پر3اکتوبر کو سماعت کرے گا ،اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین پر1ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا ،کےالیکٹرک نے ماہ جولائی کیلئے بھی3روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا، جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے 29 اگست کو سماعت کی تھی جولائی کے ایف سی اے کا صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔