ساف انڈر17چیمپئن شپ :پاکستان نے نیپال کو ایک صفر سے شکست دیدی

Sep 21, 2024 | 16:13

ساف انڈر17چیمپئن شپ 2024 بھوٹان میں جاری ہے۔پاکستان نے نیپال کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دے دی، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف میں محمد طلحہ نے81ویں منٹ میں سکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی۔  پاکستان انڈر 17 ٹیم کی دفاعی لائن میں عبدالرحمان، محمد حسنین سلیم، نجیم خان، سمیر احمد، عبید اللہ خان، ماجد علی، سید محمد عابس رضا اور عمر جاوید شامل ہیں۔ان کے علاوہ مڈ فیلڈ میں عبدالصمد، محمد فراز، فرہاد، ہارون رشید، حکمت اللہ، خبیب خان، شہاب احمد اور محمد خان ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔فارورڈ پوزیشن پر عبدالغنی، سبحان کریم، شرف خان اور محمد طلحہ خان بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ گول کیپنگ کی ذمہ داریاں عادل علی خان، کاشف اور غلام عباس کے سپرد ہوں گی۔

مزیدخبریں