جنیوا :کشمیریوں کے حق میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ،فلک شگاف نعرے

 جنیوا میں کشمیریوں کے حق میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،یورپ بھرسے کشمیری اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوئے۔جنیوا کی فضا مودی مردہ باد ، بھارت مردہ بادسےگونج اُٹھی، کشمیریوں کو حق خودارادیت اور آزادی دو کے فلک شگاف نعرےلگائے گئے،مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نامنظور ، مظاہرین نے شہدا کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نےگرفتار حریت قیادت کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا،مظاہرے سے غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چویدری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف،مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین سے اٹلی، فرانس، بلجئم، جرمنی ، سپین ،برطانیہ اورسوئٹزلینڈ سے کشمیری تارکین وطن قائدین نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین نےاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔
 

ای پیپر دی نیشن