پنجاب کے 12 اضلاع کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی

پنجاب بھر میں ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ MDCAT میں نقل کی روک تھام کیلئے حکومت کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے۔ پنجاب میں کل ( اتوار 22 ستمبر )کو ہونے والے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے حکومت پنجاب کی سفارش پر پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ صحت کی سفارش پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی معطلی کیلئے پنجاب کے 26 امتحانی مراکز کی لوکیشن کوآرڈینیٹس پی ٹی اے کو ارسال کیے گئے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ کیلئے پنجاب کے 12 اضلاع میں 26 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں اور تمام 26 امتحانی مراکز کے 500 میٹر کی حدود میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں گی۔

ای پیپر دی نیشن