سیف سٹی لاہور میں 200,قصور 10,شیخوپورہ 15 اور ننکانہ صاحب میں 5 پوائنٹس پر مفت وائی فائی  سروس کی فراہمی


پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں "سی ایم مریم نواز مفت وائی فائی "کے دائرہ کار میں اضافہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور، قصور، ننکانہ صاحب اور شیخوپورہ میں 230 سے زائد مقامات پر مفت وائی فائی سروس کی فراہمی کردی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق پنجاب میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ کار مسلسل بڑھ رہا ہے۔سیف سٹی لاہور میں 200,قصور 10,شیخوپورہ 15 اور ننکانہ صاحب میں 5 پوائنٹس پر مفت وائی فائی  سروس فراہم کر رہی ہے۔16 جون سے ابتک   3 ماہ میں 7.7 ملین صارفین نے 111 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا اور اوسط دستیابی98.7 رہی ہے۔ترجمان سیف سٹیز کا کہنا تھاکہ فری انٹرنیٹ سہولت سے تعلیم،کاروبار اور سماجی رابطوں میں مدد مل رہی ہے۔پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنا رہے ہیں،مفت وائی فائی سروس اس سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ شہری مفت وائی فائی سروس سے استفادہ کر کے اپنی روزمرہ کی زندگی کو آسان بنا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن