پاکستان کو فتنہ فساد نہیں امن کی ضرورت ہے: مریم نواز

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو فتنہ فساد نہیں بلکہ امن کی ضرورت ہے۔ عالمی یوم امن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امن بہت بڑی نعمت ہے، بدامنی زوال لاتی ہے۔ پاکستان کی تعمیر وترقی کے لیے پائیدار امن ناگزیر ہے۔امن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قیام امن کیلئے سرحدوں کی حفاظت پر مامور افواج، پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہوں۔  امن سے ہی خوشحالی کے پھول کھلتے ہیں خوشیاں ہر سو پھیلتی ہیں۔ قیام امن کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔تشدد اور انتشار کا راستہ اپنانے والے پاک سرزمین کے امن و استحکام کے دشمن ہیں۔اختلاف رائے کی آڑ میں امن کو سبوتاژ کرنا قابل مذمت ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ خدا کرے پاکستان میں ہر سو، ہر دم امن اورخوشحالی ہو۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین سمیت دنیا بھرمیں امن ہم سب کا خواب ہے۔ امن کے علمبردار قابل تحسین ہیں جوعالمی تنازعات کے پائیدارحل کے لیے ان تھک کاوشیں کررہے ہیں۔ 
 

ای پیپر دی نیشن