جانی ڈیپ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازے جانے کا فیصلہ

روم فلم فیسٹیول 2024 کے دوران معروف ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ہدایتکاری میں بننے والی نئی فلم کو بھی فیسٹیول میں دکھایا جائے گا۔

جانی ڈیپ کی فلم موڈی مشہور بوہیمین آرٹسٹ آمیڈیو موڈیلیانی کی زندگی کے 72 گھنٹوں کی ہنگامہ خیز کہانی بیان کرتی ہے جس میں 1916 کے جنگ زدہ پیرس کا پس منظر دکھایا گیا ہے۔

فلم میں فرانسیسی اداکار انٹونیا ڈسپلاٹ اور رکارڈو اسکامارسیو بھی شامل ہیں۔


 

فلم کی کہانی کے مطابق موڈیلیانی کو پولیس سے بچنے کے لیے بھاگنا پڑتا ہے۔ وہ اپنے کیریئر کو چھوڑنے اور شہر سے فرار ہونے کا سوچتے ہیں لیکن ساتھی آرٹسٹ کے باعث انہیں اس فیصلے میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فلم موڈی کا پریمیئر سان سیباستین فلم فیسٹیول میں ہو چکا ہے اور اب اس کا اگلا شو روم میں ہوگا۔

اسی فیسٹیول میں ویگو مورٹینسن کو بھی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا جائے گا۔ روم فلم فیسٹیول 2024 کا انعقاد 16 اکتوبر سے 27 اکتوبر تک ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن