اوباما انتظامیہ افغانستان اور پاکستان کےلئے ”ایف پاک“ کی اصطلاح کا استعمال بند کرے: جان کیری

Apr 22, 2009 | 13:03

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ جان کیری نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت خطرات میں گھرا ہوا ہے لیکن اوباما انتظامیہ کے پاس اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کےلئے کوئی مناسب پالیسی نہیں ہے۔ امریکی اخبار یو ایس اے ٹوڈے کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں نے دہشت گردوں کو یمن کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا اور ان حملوں کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں اگرچہ ان میں کچھ شہری بھی مارے گئے ہیں تاہم یہ تعداد قابل ذکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ افغانستان اور پاکستان کےلئے \\\"ایف پاک\\\" کی اصطلاح کا استعمال بند کرے۔ اس اصطلاح کا استعمال دونوں ممالک اور امریکی پالیسی کےلئے نقصان دہ ہے۔ افغاستان اور پاکستان کی حکومتیں اسی معاملے پر نہایت حساس ہیں۔ اوباما کی پاکستان پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے پشاور میں پاکستانی آرمی کے حالیہ آپریشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پاکستانی آرمی نے ہمارے لئے بہت کام کیا۔ کافی جانیں بھی ضائع ہوئیں لیکن کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ ان لوگوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں جو آپ سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں وہاں کے عوام کے دل جیتنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
مزیدخبریں