بھارت کےمحکمہ انکم ٹیکس کا مالی بےقاعدگی کےانکشاف پرانڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مرکزی دفاترپر چھاپہ

Apr 22, 2010 | 00:05

سفیر یاؤ جنگ
سات ارکان پر مشتمل بھارتی انکم ٹیکس ٹیم نے کولکتہ میں واقع کولکتہ نائیٹ رائیڈرز اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مرکزی دفاتر پر یکے بعد دیگرے چھاپے مارے اور اس دوران مالی ریکارڈ کی چیکنگ کی۔ اس موقع پر کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر جگ موہن ڈالمیا کا کہنا تھا کہ وہ انکم ٹیکس ٹیم کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور مطلوبہ کاغذات انہیں فراہم کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیئر کرکٹ کی آٹھ فرنچائزز میں بڑے پیمانے میں مالی بے قاعدگیوں کے انکشاف کے بعد بھارتی محمکہ انکم ٹیکس نے معاملے  کی تحقیقات کے لئے باقاعدہ کاروائی شروع کررکھی ہے۔
مزیدخبریں