انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سابق سربراہ سپین کے یوآن اینٹنیو عارضہ قلب کے باعث انتقال کرگئے۔

نواسی سالہ یوآن اینٹینو کو گذشتہ دنوں بارسلونا کے نجی ہسپتال میں دل کی تکلیف کے باعث داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ یوآن اینٹینو انیس سو اکیس سے لے کر دوہزار تک مسلسل اکیس سال تک انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر رہے۔ ان کی کھیلوں کی خدمات کی بنا پر انہیں سپین میں کھیلوں کی دنیا میں ممتاز
مقام حاصل ہے۔ ان کے پیش رو اور آئی او سی کے موجودہ سربراہ جیک روگی نے انکی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن