مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نےاٹھارہویں ترمیم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اعجاز الحق نے موقف اختیار کیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم سے آئین کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے اور جمہوریت کی آڑ میں ملک پر آمریت مسلط کردی گئی ہے۔ اس ترمیم سے عدلیہ کی آزادی، بنیادی حقوق اور پارلیمانی نظام متاثر ہوئے ہیں۔
اعجاز الحق نے کہا کہ آرٹیکل چھ کی بات کرنے والے اپنی پارٹی کے اندر جمہوریت قائم کیوں نہیں کرتے۔ کسی پارٹی نے یہ بھی ضروری نہیں سمجھا کہ وہ اٹھارہویں ترمیم کو بحث کے لیے پارٹی اجلاس میں پیش کرتی ۔

ای پیپر دی نیشن