ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان حق پرست وزراء اور ارکان اسمبلی نے لاہور میں حضرت داتا گنج کے مزارپر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،

رابطہ کمیٹی کے ارکان  سیف یار خان، سلیم تاجک، حق پرست رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف، فیصل سبزواری،خالد عمر،سید رضا حیدر، ایم کیوایم لاہورزون اور ڈسٹرکٹ کے انچارج اور متحدہ لائرزفورم کے وکلاء نے داتا گنج بخش کے مزارپرحاضری دی فاتحہ خوانی کی اور الطاف حسین کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑہائی اور پچیس اپریل کو متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ہونےوالے پنجاب کنونشن کی کامیابی کے لیئے خصوصی طورپر دعاکی۔ بعد ازاں مزار کے ایڈ منسٹریٹر نے ایم کیوایم کے رہنماؤں کو گلدستہ بھی پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن