حکومت سندھ نے نئے مالی سال سے سرکاری افسران اورملازمین کو اسلحہ لائسنس فیس میں حاصل استثنی ختم  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے سرکاری افسران اورملازمین سے اسلحہ لائسنس فیس کی وصولی کی سفارشات وزیراعلی سندھ کو ارسال کردی ہیں۔ سفارشات میں سرکاری افسران اورملازمین کو اسلحہ لائسنس فیس میں حاصل استثنی ختم کرنے کی تجویزدیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چھتیس ہزارسے زائد افسران اور ملازمین اسلحہ لائسنس فیس ادا نہیں کر رہے جس سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔ سندھ حکومت نے انیس سو چورانوے میں صوبائی کابینہ کے ایک فیصلے کے تحت سرکاری افسران کی اسلحہ لائسنس فیس معاف کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے صوبائی حکومت کو مسلسل مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

ای پیپر دی نیشن