سابق وزیراعظم تھاکسین شینا وترا کے حامیوں نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دارالحکومت بنکاک کی سڑکوں پر ڈیرہ جما رکھا ہے ۔ سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک پچیس سے زائد مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس دوران پولیس نے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کیا ہے جبکہ کئی مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے ۔ گزشتہ رات حکومت کے حامیوں اور سرخ پوش مظاہرین میں ایک بار پھر زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ ادھر سرخ پوش مظاہرین کے رہنماﺅں نے حکومت کومذاکرات کی پیش کش کی ہے ۔ تھاکسین شینا وترا کے سرخ پوش حامیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں خون خرابہ نہیں چاہتے جبکہ وہ کسی تیسری پارٹی کے ذریعے حکومت کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیارہیں۔