لیبیا میں باغیوں سے وابستہ میڈیا گروپ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں مصراتہ شہر میں اہم عمارتوں پر باغیوں کا قبضہ دکھایا گیا ہے جبکہ باغیوں نے طرابلس کے اسی فیصد علاقے پربھی قبضے کا دعوی کیا ہے۔باغیوں کا کہنا ہے کہ طرابلس شہر میں مرحلہ وار اہم عمارتوں پر قبضہ حاصل کیا جا رہے جبکہ لڑائی میں معمر قذافی کے حامی فوجیوں کی بڑی تعداد ماری گئی ہے۔ دوسری جانب مصراتہ شہر گزشتہ کئی ہفتوں سے معمر قذافی کے حامی افواج کے گھیرے میں ہے اور شہر کے اطراف ہونیوالی لڑائی میں بڑی تعداد میں شہری مارے جاچکے ہیں۔