فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ آج ہورہی ہے،رائےعامہ کے جائزوں کےمطابق فرانسو اولاند کی پوزیشن قدرے مضبوط ہے۔

فرانس میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں درجن سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ فرانس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد چارکروڑ پینتالیس لاکھ ہے جبکہ مختلف شہروں میں پچاسی ہزار پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔ اب تک سامنے آنے والے رائے عامہ کے مختلف تجزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ نکولس سرکوزی پہلے انتخابی مرحلے میں سوشلسٹ امیدوار فرانسو اولاند سے کچھ پیچھے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں انہیں دس سے پندرہ پوائنٹس سے شکست کا امکان ہے۔ اگرچہ پہلے مرحلے میں ان دونوں امیدواروں کے ہی کامیاب رہنے کا امکان ہے مگربعض دیگر امیدوار بھی خاصے ووٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ووٹنگ شام چھ بجے بند ہوگی مگربڑے شہروں میں یہ عمل رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا۔ ووٹنگ کا دوسرا اورفیصلہ کن مرحلہ چھ مئی کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن