امریکی تحقیق کے مطابق کھٹا میٹھا پھل لیچی دل اور سرطان سمیت متعدد بیماریوں کے لئے مفید ہے۔

Apr 22, 2012 | 17:49

سفیر یاؤ جنگ
لیچی ایک عمدہ نفیس اور مزیدار پھل ہونے کے ساتھ ساتھ صحت بخش بھی ہے جو دل کی بیماریوں سمیت کئی امراض کے علاج میں مفید ہے۔ لیچی میں کیلشیم، حیاتین، پوٹاشیم اور سوڈیم کی وافر مقدار پائی جا تی ہے۔لیچی میں موجود یہ تمام عناصر دماغ کو طاقت دیتے ہیں جس سے انسان روز مرہ کے کاموں کے دوران چست رہتا ہے۔ انسانی دماغ کے علاوہ قدرت کا یہ خوبصورت پھل دل کی کمزوری اور دل کی دھڑکن یکدم تیز ہوجانے میں بھی مفید ہے۔لیچی پرکی گئی تازہ ترین تحقیق کے مطابق یہ سرطان کے خدشات میں کمی کا باعث بھی بنتی ہے۔
مزیدخبریں