مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ ) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے امیر مرکزیہ فضیلة الشیخ مولانا عبدالحفیظ مکی، نائب امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، سمیت دیگر نے طیارہ حادثہ میں مولانا عطاءالرحمن سمیت چھ علماءاور دیگر افراد کی موت پر دلی رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور تمام افراد کی بخشش و مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔