کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہےورلڈ ارتھ ڈے پر صدر، وزیراعظم کا پیغام

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کیلئے مثبت کردار ادا کرے گی اور دنیا کو محفوظ اور پاک صاف مقام بنائے گی۔ عالمی یوم ارض کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ یہ دن ہمیں ماحولیات کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ملکر (آج) 22 اپریل عالمی یوم ارض منا رہا ہے جو دنیا میں سب سے بڑا ماحولیاتی ایونٹ ہے۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ زمین کو چیلنجوں، خطرات سے تحفظ دینے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔ اپنے خصوصی پیغام میں نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر کے لوگ ارتھ ڈے مناتے ہیں جس کا مقصد ماحولیات کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانا اور زمین کو خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا اطمینان ہے کہ حکومت پاکستان اپنے ادارہ جاتی میکنزم کی مدد سے دنیا کو آلودگی سے پاک رہائش کی جگہ بنانے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...