پیپلزپارٹی نے تاریخی اقدامات کئے، عوام دوبارہ منتخب کرینگے: پرویز اشرف

اسلام آباد (اے پی پی+ آئی این پی) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملک کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کو دوبارہ منتخب کریں گے جس نے ریاستی اداروں کی بہتری کیلئے تاریخی اقدامات کئے۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ نے انہیں آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ریلیف فراہم کیا ہے، سیاسی مخالفین نے میرے خلاف الزامات لگائے، میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا، رینٹل پاور پراجیکٹ کیس زیرتفتیش ہے، ایک موثر خارجہ پالیسی میری حکومت کی کامیابی ہے، ملک بھر میں ریکارڈ ترقیاتی سکیمیں شروع کی گئیں، پی پی پی کی زیرقیادت حکومت کو پانچ سالہ مدت میں متعدد چیلنجوں کا سامنا رہا، اس کے باوجود ہم نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے۔ دریں اثناءانہوں نے اعتراف کیا ہے کہ اچھے میڈیا منیجر نہ ہونا پیپلزپارٹی کی سب سے بڑی کمزوری ہے، لوگ گھٹیا سودا بیچ جاتے ہیں، ہم اعلیٰ کوالٹی بھی کیش نہ کروا سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...