سپریم کورٹ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دے: آزاد امیدواروں کی اپیل

اسلام آباد (وقائع نگار) آزاد امیدواروں نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دے۔ انہیں حق رائے دہی ملنے سے آزاد امیدواروں کو انتخابات میں سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ آزاد امیدواروں نے ایوان وقت کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے سیاسی جماعتوں کو فائدہ جبکہ عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے والے امیدواروں کو اس کا سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی ڈھانچہ موجود ہیں۔ ان کے دفاتر، پارٹی فنڈز او رمہم چلانے والے موجود ہیں تاہم آزاد امیدواورں کو یہ سہولت میسر نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...