مشرف منطقی انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں، اب امریکی ایجنڈا نہیں چلے گا: ہاشمی

ملتان( این این آئی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ انتخابات 2013 پی ٹی آئی کا کاررواں چل پڑا ہے۔ نئے پاکستان کی تشکیل کی منزل پر پہنچ کر قوم کو خوشی کی نوید دینگے۔ موروثی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوگئی۔امریکی ایجنڈااب پاکستان میں نہیں چلے گا۔ انرجی بحران کا خاتمہ ¾ تعلیم سب کے لئے ¾دہشت گردی ¾ لاقانونیت کو دفن کرینگے۔ معاشی استحکام کیلئے دور رس پالیسیاں مرتب کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ قانون کی بالادستی قائم کرنا اشد ضروری ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف اپنے منطقی انجام کی طرف بڑھ رہے ہیں ان کے گھر کو سب جیل بنانے کی بجائے اڈیالہ جیل منتقل کرنا چاہئے تھا۔ہماری انتخابی مہم دیگر سیاسی جماعتوں کی نسبت انتہائی کامیابی سے چل رہی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے یہ ثابت ہوا لاہور سمیت پورے پنجاب میں ملک میں تبدیلی کی بگل بج چکاہے۔مخدوم جاویدہاشمی نے کہاکہ تحریک انصاف کی الیکشن مہم لوگوں کی پرجوش شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ عوام ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...