فضل الرحمن کا انتخابی نشان قرآن نہیں، کھاتے والی کتاب ہے: مولانا طیب طاہری

Apr 22, 2013

تخت بھائی (آئی این پی) جماعت اشاعت التوحید والسنہ پاکستان کے مرکزی امیر مولانا محمد طیب طاہری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی کے انتخابی نشان کتاب سے مراد قرآن نہیں دکاندار کے کھاتے والی کتاب ہے ‘ اس کتاب میں لال مسجد‘ جامعہ حفصہ کے شہداءاور مالاکنڈ ڈویژن میں ظلم و ستم اور بربریت کیساتھ ساتھ مولانا کی کرپشن کے تمام کھاتے درج ہیں‘ قوم وقت آنے پر چن چن کر مسلمانوں کے خون کا حساب لے گی‘ فضل الرحمن اور مشرف ڈیل بھی بے نقاب ہوکر رہے گی‘ آئندہ الیکشن قوم کیلئے ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں‘ قوم ماضی اور مستقبل پر نظر رکھ کر اصلاحی معاشرے کی تشکیل کیلئے باکردار اور باضمیر افراد کا چناﺅ کریں۔ وہ لوند خوڑ میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

مزیدخبریں