ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ مشرف کے دور حکومت میں وہ بھی جیلوں میں رہے ہیں، کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، پرویز مشرف پر مقدمات ہیں، قانون کا سامنا کرنا ہوگا ایک انٹرویو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پرویز مشرف کے دور میں وہ بھی جیلوں میں رہے ہیں، انہیں بھی قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ سب برابر ہیں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اقتدار میں آکر کرپشن‘ لوٹ مار اور دہشتگردی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ خلافت راشدہ کے نظام پر عمل کرکے ہی ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔
میں بھی جیلوں میں رہا‘ مشرف کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا: فضل الرحمٰن
Apr 22, 2013