ایشیئن ڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2 سے 6 مئی تک لاہور میں ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 10 ویں ساوتھ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ 2 سے 6 مئی تک لاہور میں منعقد ہوگی۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں تمام سارک ممالک کی ٹیمیں حصہ لینگی جن کی شرکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ چیمپئن شپ میں مسٹر ساوتھ ایشیا کا بھی انتخاب ہوگا۔ چیمپئن شپ میں 9 کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں 55، 60، 65، 70، 75، 80، 85، 90 اور 90 کلو گرام سے زائد وزن شامل ہے۔ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن نے الحاق رکھنے والے تمام یونٹس کو مقابلے کی بھرپور تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ اپنے ملک میں ہونے والے مقابلے میں میڈلز جیتے جا سکیں۔ تمام غیر ملکی ٹیمیں 2 مئی کو لاہور پہنچیں گی۔ 

ای پیپر دی نیشن