شاذیہ سعید
ہالی ووڈ کی دنیا میں آنا اور پھر چھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ یہاں پر اپنے کام اور اپنی خوبصورتی کے بل پر یوں تو بہت سے اداکاروں نے شہرت حاصل کی لیکن آسکر انعام یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کی کارکردگی کی دنیا مثال دیتی ہے۔اتنا نام کمانے کے بعد یوں اچانک ایک بڑی انڈسٹری کو چھوڑ دینا شاید آسان فیصلہ نہیں ہے لیکن انجیلینا کے مداحوں کے لئے یہ خبر بری ہی ہے کیونکہ انہوں نے اداکاری کو خیر باد کہہ کر ہدایت کار بننے کا فیصلہ کر لیاہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ فلموں میں اداکاری کے دوران زندگی کو بہت انجوائے کیا اور ان کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداکاری ان کے لئے بیحد اچھا پیشہ ثابت ہوا لیکن اب وہ زیادہ وقت اپنے گھر اور بچوں کو دینا چاہتی ہیں۔
یوں نہ سہی تو یو نہی سہی۔۔۔۔!
آسکر ایوارڈ اور پاکستان ارے بھئی یہ کیسی باتیں کرتے ہیں ایسا بھی بھلا ممکن ہے ۔ ہاں جی جہاں معمالہ پاکستان کا ہو وہا ںکچھ بھی ہو سکتا ہے یوں نہ سہی تو یونہی سہی ،یہ ایوارڈ بھلے کسی فنکار کو اسکی لازوال اداکاری کے باعث نہ ملا ہو لیکن پاکستان سے تعلق رکھنے والے ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ میر ظفر علی نے تیسری مرتبہ دنیا فلم کا سب سے معتبر ایوارڈ "آسکر" اپنے نام کر لیاہے۔میر ظفر علی کو آسکر ایوارڈ فلم "فروزن" کے لئے ان کے کام پر دیا گیا۔ یہ فلم باکس آفس پر بھی کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ کمپیوٹر ایفیکٹس کی مدد سے اس میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے میر ظفر علی ہی تھے۔38 سالہ میر ظفر علی کا تعلق کراچی سے ہے اور سافٹ ویئر انجیئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے امریکہ میں جارجیا کے ساوانا کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن سے ویژول ایفیکٹس کی تعلیم مکمل کی۔امریکہ جانے سے قبل وہ کراچی میں مختلف ٹی وی اشتہارات کے لئے بھی اپنی قابلیت کا ثبوت دے چکے ہیں۔انہوں نے پہلا آسکر ایوارڈ 2008ء میں فلم "دی گولڈن کمپاس" کے لئے حاصل کیا جب کہ انہیںدوسرا آسکر 2013ء میں فلم "لائف آف پائی" کے لئے ملا۔
مس امریکہ کو دعوت دینے پر سٹوڈنٹ کو ملی سزا
مس امریکہ 2013ء نیناڈیویلری آج کل مختلف سکولوں اور کالجوں میں وزٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اپنے وزٹ کے دوران میں سٹوڈنٹس سے ملتی ہیں اور ان سے ان کے فیوچر کے حوالے سے بات چیت کرتی ہیں لیکن ایک سکول میں دورے کے دوران وہ اس وقت ہنس ہنس کر بیحال ہو گئیں جب سوال جواب کے سلسلے کے دوران ایک 18سالہ طالب علم نے انہیں دعوت کے لئے پوچھا۔ اس وقت تو مس امریکہ بیحد خوش ہوئیں اور لڑکے کی بات کو نظر انداز کر دیا جبکہ آس پاس کھڑے باقی سٹوڈنٹس نے بھی خوب تالیاں بجائیں لیکن اس کی سزا اس طالب علم بعد میں بھگتی پڑی جب سکول کی انتظامیہ نے تین دن کے لئے اس لڑکے کو سکول سے نکال دیا جس پر نہ صرف سٹوڈنٹس بلکہ دیگر افراد بھی تلملا اٹھے۔مس امریکہ تو اس مزاق پر ہنس کر چلتی بنیں لیکن سٹوڈنٹ کو اپنی ہوشیاری کی خوب سزا ملی۔
ملی سائرس ہسپتال داخل۔۔۔!
ہالی وڈ کی سریلی گلوکارہ ملی سائرس کے مداحوں میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ ملی سائرس ہسپتال میں داخل ہیں۔ ملی سائرس ان دنوں الرجک ری ایکشن کے باعث ہیںہسپتال میں داخل۔ اپنے مداحوں اور فمیلی ممبرز کو حوصلہ دیتے ہوئے ملی بار بار ایک بات دہرا رہی ہیں کہ’’ خدارا ایسے برتاؤ نہ کریں جیسے کہ مجھے کوئی خوفناک بیماری ہو گئی ہے۔ اگر آپ لوگوں کا رویہ ایسا ہی رہا تو میری طبیعت کیسے بحال ہو گی‘‘۔یاد رہے کہ ملی کی طبیعت ناسازی کے باعث ان کا کنسرٹ کینسل ہونے پر ان کے مداح کافی غصے میں ہیں کیونکہ وہ اس سے قبل بھی اپنے دو کنسرٹس ملتوی کر چکی ہیں جبکہ ڈاکڑز کی رپورٹس کے مطابق وہ اگست سے قبل کوئی شو نہیں کر پائیں گی ادھر ملی بھرپور کوشش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ازجلد بستر علالت سے اٹھ کر سٹیج پر پہنچ جائیں۔
حسن میں کہیں کوئی کمی نہ رہ جائے
ہالی وڈ کی اداکارائیں یوں تو بنی سنوری بیحد حسین نظر آتیں ہیں لیکن ان میں بعض اداکارائیں ایسی بھی ہیں جو پردہ سکرین کے باہر بھی ہیمشہ تیار شیار رہتی ہیں جیسے کسی پارٹی میں جا رہی ہوں۔ ایسی ہی ایک اداکارہ ہیں دتاوون ٹیزے جن کاکہنا ہے کہ وہ بیوٹی، ہیئر پراڈکٹس استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکتیں ٹیزے کے مطابق بیوٹی اور ہیئر پراڈکٹس اور معیاری ملبوسات یہ تین ایسی چیزیں ہیں جن کے بغیر وہ خود کو تیار تصور نہیں کرتیں۔