پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کے وزیر صنعت شوکت یوسفزئی کے گھر کا گیس کنکشن کاٹ دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق تین ماہ سے بل جمع نہیں کرایا، 29 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ محکمہ سوئی گیس کے اہلکار میٹر بھی ساتھ لے گئے۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے 29 ہزار روپے بڑی رقم ہے، نصف کراکے جمع کرانا چاہتا ہوں۔ محکمہ سوئی گیس نے بغیر کسی نوٹس کے کنکشن کاٹ دیا۔