کچھ لوگ ذاتی مقاصد کیلئے اسلام کا غلط استعمال کرکے دہشت گردی پھیلاتے ہیں: امام کعبہ

دبئی (این این آئی) امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ امن ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، کچھ لوگ ذاتی مقاصد کیلئے اسلام کا غلط استعمال کرتے ہوئے تشدد اور دہشت گردی پھیلاتے ہیں۔ دبئی میں بین الاقوامی امن کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسلام بنی نوع انسان کیلئے زندگی کو بہتر بنانے کا درس دیتا ہے اور اپنے ذاتی مقاصد حاصل کرنے کیلئے اسلام کا غلط استعمال قطعی غلط ہے۔ اسلام امن صحت اور سلامتی کی نمائندگی کرتا ہے۔ امن کا مطلب اجتماعی اور انفرادی رویہ ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مسلمان معاشرے میں بات چیت ہم آہنگی اور ہمدردی کے ذریعے بہتری لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ اگر دنیا کو بڑے پیمانے پر تباہی کے ہتھیاروں پر فخر ہے تو اسلامی اقوام کو اپنے سب سے بڑے ہتھیار امن پر فخر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...