یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (خبر نگار) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملکی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق یکم مئی سے پٹرول کی قیمت 1 روپے، ڈیزل 1 روپے 22 پیسے، مٹی کا تیل 1 روپے 33 پیسے فی لٹر کم ہوسکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل بردار دو جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...