عدالت نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تو فیصلے پر عمل ہوگا: شیخ آفتاب

Apr 22, 2014

 اسلام آباد (آئی این پی) وزیرمملکت برائے پارلیمانی امور شیخ افتاب احمد نے  کہا ہے عدالت نے مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تو حکومت عدالتی فیصلے پر عمل کریگی۔ حکومت نے مشرف کے معاملے پر کسی قسم کی ڈیل نہیں کی۔ تحفظ پاکستان بل پر اپوزیشن کی  قابل عمل ترامیم کو بھی بل کا حصہ بنایا جائیگا۔یہ بل موجودہ حالات میں مجبوری ہے۔ وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

مزیدخبریں