اسلام آباد(آئی این پی) سینٹ میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی قائد سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں‘ عدالت اگر مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتی ہے تو حکومت کو عدالتی فیصلے کا احترام کرنا چاہئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں مشرف کی درخواست کا سماعت کیلئے منظور ہونا اہم ہے۔ حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود ایوان میں وزیراعظم کے دیدار کیلئے ترس رہے ہیں۔