سعدی عباس نے یو ایس کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا

Apr 22, 2014

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے سعدی عباس نے یو ایس اوپن کراٹے چیمپئن شپ 2014ء میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔ امریکہ کے شہر لاس ویگاس میں 15 سے  20 اپریل تک ہونے والی یو ایس اوپن کراٹے چیمپئن شپ کی 67 کلو گرام کیٹگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ سعدی عباس نے چیمپئن شپ میں گوئٹے مالا، امریکہ، گریس اور ایکواڈور کے کھلاڑیوں کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن، ایم ڈی سپورٹس بورڈ واپڈا خالد محمود، پاکستان کراٹے فیڈریشن کے صدر جہانگیر، سیکرٹری مسعود اور کھیلوں کی تنظیموں نے سعید عباس کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

مزیدخبریں