نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ، نیوی نے آرمی کو شکست دیدی

Apr 22, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری9 ویں نشان حیدرہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوی نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آرمی وائٹ کو 3-0 سے ہر ادیا۔بہاولپور میں کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کے پہلے روز آرمی وائٹس اور نیوی کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ نیوی کی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور ابتدا میں گول کرتے ہوئے کھیل پر گرفت مضبوط کر لی۔میچ کے پہلے ہاف ختم ہونے تک کھیل 1-0 تھا ۔دوسرے ہاف کے آغاز پر نیوی کی جانب سے  مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے اور کھیل کے 63ویں اور69ویں منٹ میں مزید دو گول کرتے ہوئے میچ کو اپنے حق میں کر لیا۔میچ کے مہمان خصوصی سابق اولمپیئن مطیع اللہ خان تھے جن کا کھلاڑیوں ست تعارف کرایا گیا۔9 ویں نشان حیدر ہاکی ٹورنامنٹ میں آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں آرمی ریڈ کا مقابلہ ریلویز سے جبکہ دوسرے میچ میں پی آئی اے آرمی وائٹ کے مدمقابل ہونگی۔

مزیدخبریں