ہاکی فیڈریشن میں فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے : اختر رسول

Apr 22, 2014

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول نے کہا کہ کھلاڑیوں کا پول بڑھانے کے لئے ملک بھر میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کرایا جائے گا۔ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی کو فری ہینڈ دینے کے ساتھ ساتھ ان کا چیک اینڈ بیلنس بھی رکھیں گے۔ جلد وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف سے ملاقات کر کے قومی کھیل کی ترقی کا پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فنڈز کی بھی درخواست کی جائے گی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام فیصلے میرٹ پر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد حکومت پاکستان سے درخواست کی جائے گی کہ وہ ہاکی کی ایشین گیمز میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح الدین صدیقی اور شنہاز شیخ پاکستان ہاکی ٹیم کو ترقی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ہم نے انہیں موقع دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن 33 کھلاڑیوں کے پول میں اضافہ کرنے کی غرض سے ملک بھر میں اوپن ٹرائلز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب کی خصوصی گرانٹ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو مل گئی۔ امید ہے جلد وفاق کی جانب سے گرانٹ مل جائے گی۔

مزیدخبریں