قومی ٹیم کا مسئلہ پرفارمنس میں عدم تسلسل ہے: ثقلین مشتاق

کراچی(آن لائن) پاکستان کے سابق سپن سٹار ثقلین مشتاق نے کہا کہ باؤلرزکو قانونی حد میں رہتے ہوئے بولنگ کرنا چاہئے۔ انہوں نے ناقدین سے بھی کہا کہ وہ بولنگ ایکشن پر نظر رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو دیکھیں، ثقلین نے پاکستان ٹیم کی پرفارمنس میں عدم تسلسل کو بھی خرابی کی جڑ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے باؤلرز کیلئے جو 15 ڈگری کی پابندی عائد کی گئی ہے اس کا احترام کرنا چاہئے اور اس حد میں رہتے ہوئے ہی باؤلنگ کرنا چاہئے، باؤلرز کو اس حد کو قبول کرنا چاہئے ۔ ثقلین نے ناقدین سے بھی کہا کہ وہ بھی باؤلرز کے ایکشن پر دھیان دینے کی بجائے ان کی صلاحیتوں کو دیکھیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...