چنیوٹ(نامہ نگار)انجمن آڑھتیان سبزی وفروٹ منڈی ضلع چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس صدرشیخ عالمگیرمستان کی زیرصدارت منعقد ہوااجلاس میں دیگر عہدیداروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی اجلاس کے دوران متفقہ طورپرقراردادمنظورکی گئی جس میںآئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاگیاہے کہ سب انسپکٹرملک مرتضی کوفوری طورپرمعطل کیاجائے اوررشوت وصول کرنے پران کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے اگران کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی توضلع بھرکے آڑھتی شدیداحتجاج کریں گے۔