کاہنہ (نامہ نگار) ڈی ایس پی کاہنہ سید اقبال شاہ نے ایس ڈی پی او سرکل کاہنہ کا چارج سنبھالتے ہی سرکل کاہنہ میں تعینات ایس ایچ اوز،سب انسپکٹرز اور دیگر اہلکاروں کی میٹنگ میں کہا کہ عوام کی جان و مال کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے علاقے میں تمام اشتہاریوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں تھانے کی سطح پر منشیات فروشوں ،قحبہ خانہ و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈائون کر کے انسانیت کے نا م پر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے ۔
عوام کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے: ڈی ایس پی کاہنہ
Apr 22, 2014