لاہور(وقائع نگار خصوصی)شفقت محمود چوہان صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، عامر جلیل صدیقی نائب صدر ، میاں محمد احمد چھچھرسیکرٹری اور میاں محمد اقبال فنانس سیکرٹری نے سیئنرصحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ کی پرزور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والوں کی نا صرف حوصلہ شکنی کی گئی بلکہ تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی کی تابندہ روایات ہیں کہ اس بار نے ہمیشہ حق کا ساتھ دیا اور سچ کی آواز کو ایوانوں کو پہنچانے سے کبھی دریغ نہ کیا۔