جھنگ (نامہ نگار)آٹھویں ایک روزہ سالانہ ساہیوال کیٹل بریڈرز کانفرس و میلہ تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے جھنگ کے زیر اہتمام منعقد ہواجس میں ڈائریکٹر جنرل ریسرچ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر رشید احمد چوہدر ی نے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا ۔میلہ میںڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذیشان اصغر، ڈائریکٹر کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن لاہورڈاکٹر اسرار احمد،ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹر لاہورڈاکٹر افتخار احمداور ڈاکٹر شیخ عبدالرحمن،چیئرمین اینیمل بریڈنگ اینڈ جینٹک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹرسجاد احمد خان،گومل اینیمل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر عبدالجبار تنویر،ڈائریکٹر تحقیقاتی مرکز برائے تحفظ ساہیوال گائے جھنگ ڈاکٹر جاوید اقبال،ڈی ایل او شیخ محمد فاروق ،اینیمل یونیورسٹی جھنگ پروفیسر ڈاکٹرعبدالشکور،صدر ساہیوال کیٹل بریڈرز سوسائٹی پنجاب سردار آفتاب احمد خان،ڈاکٹر خالد فاروق،ڈاکٹرمحمد شفیع ،نواب بابر علی سیال کے علاوہ پنجاب بھرکے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ساہیوال گائے پال کسانوں ،زرعی یونیورسٹی فیصل آبادوکالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسس جھنگ کے طلباء ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد و معززین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹر رشید احمد چوہدر ی نے مقابلہ دودھ،خوبصورتی شیر دار،خوبصورتی حاملہ گائے اورخوبصورتی بچھڑیاں میں اول ، دوم اور سوم آنے والے جانوروں کے مالکان کومبارکباد دی اور نقد انعامات و ٹرافیاں و اسناد تقسیم کیںجبکہ گولڈ کیٹگری اورسلور کیٹگری میںپنجاب کے مختلف اضلاع سے لائے گئے جانوروں کے مالکان کو بیس اور پچیس پچیس ہزارروپے کے نقد انعامات دیئے گئے۔انہوںنے ریڈ گولڈ کلب کے تحت مقابلہ دودھ میں پہلے تمام ریکارڈ توڑنے والی گائے زیبی کے مالک کو خصوصی مبادکباد پیش کی جس نے 24گھنٹوں میں 39.04کلوگرام دودھ دے کر ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ ادارہ کی جانب سے عالمی ریکارڈ بنانے والی گائے کے مالک سردار محمدآفتاب احمد خان وٹو کو مبارکباد پیش کی گئی اور میلہ میں آئے تمام شرکاء بشمول افسران، کسان بھائیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس میلہ میں کسانو ں کی رہنما ئی و تکنیکی معاونت کے لئے محکمہ لائیو سٹاک کی طر ف سے سٹال لگائے گئے تھے۔
کیٹل بریڈرز کانفرنس و میلہ میں جیتنے والے مویشی مالکان کو انعامات کی تقسیم
Apr 22, 2014