فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں 5 لڑکیوں، 2 خواتین، تتلے عالی میں نوعمر بچے سے زیادتی

فیصل آباد+ تتلے عالی+اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) فیصل آباد، جھنگ اور اوکاڑہ میں 5 لڑکیوں، 2  خواتین، تتلے عالی میں نوعمر لڑکے کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تتلے عالی میں زمیندار نے ورغلا پھسلا کر نوعمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گائوں غیبی کے محمد لیاقت کا 12 سالہ بیٹا عثمان دودھ لینے کیلئے زمیندار محمد افضل کی حویلی میں گیا جہاں پر محمد افضل نے اسے ورغلا پھسلا کر حویلی کے کمرہ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے محمد لیاقت کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد میں تھانہ غلام محمدآباد کے علاقہ نقشبندی کالونی کے نثار احمد نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا ملزمان نوید وغیرہ 14 افراد اسکی شادی شدہ بیٹی 22 سالہ کو گھر سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ رضا آباد کے رہائشی عبدالمجید کی 18 سالہ بیٹی (س) کو ملزمان عمر فاروق وغیرہ 4 افراد، سمن آباد کی خاتون (پ)  کو ملزمان زاہد خان وغیرہ 3 افراد  نے مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ جھنگ میں چک 10 تھل میں شاہد نامی شخص نے مبینہ طور پر شادی شدہ خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ اس دوران اس کے پانچ ساتھی وہاں پہرہ دیتے رہے۔ پولیس نے متاثرہ خاتون مسماۃ (ح۔م) کے دیور محمد نواز کی درخواست پر شاہد، غلام عباس، غلام علی اور علی حمد وغیرہ چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اوکاڑہ کے مختلف مقامات میں تین لڑکیوں کو زیادتی، ایک لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ حیدر ٹاؤن اوکاڑہ کی دوشیزہ گارڈن ٹاؤن رینالہ خورد کسی کام کے سلسلہ میں گئی جہاں ملزم عابد نے اسے قابو کرتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی قصبہ ڈولووال کے مشتاق حسین کی بیٹی (آ) کو ملزم لطف اللہ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سکنہ کلاسن پیٹرامل کی کوثر بی بی کو ملزمان بابر حسین، امانت وغیرہ اغواء کرکے لے گئے جہاں ملزم بابر حسین اسے کئی ماہ زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ موضع گہلن کے فکر علی کے بیٹے عون علی کو ملزم شہزاد نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پاکپتن میں اوباش نوجوان نے گھر کے باہر کھیلتے 10سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ محلہ اسماعیل آباد کے محمد یٰسین کھوکھر کا 10 سالہ بیٹا محمد شعیب گلی میں کھیل رہا تھا ملزم علی بہادر اسے زبردستی فصل گندم میں لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ چنیوٹ میں موضع سلارے کے علاقہ میں ملزم غلام شبیر نے شاکر علی کو ورغلا کرکماد فصل میں لے گیا اور بچے کے ساتھ زیادتی کی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ صدرمیں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...