کوئٹہ: رکھنی میں بارودی سرنگ دھماکہ، ایک زخمی، نال: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)رکھنی میں بارودی سرنگ دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پیر کو رکھنی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کی غرض سے زیر زمین بچھائی گئی باوردی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص شاہ ولی زخمی ہوگیا۔ پشین میں نامعلوم افراد ایک شخص سے لاکھوں روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ تاجر دین محمد کا منشی عبدالقدوس بنک میں پیسے جمع کرانے جارہا تھا نامعلوم مسلح افراد اسلحہ کے زور پر 14لاکھ50ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔  پیر کو اوستہ محمد میں ویگن کی چھت سے گرکرایک شخص محمد مراد ہلاک ہوگیا۔  بلوچستان کے علاقے آر ڈی 296میں سکیورٹی فورسز نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پیر کو آر ڈی 296 میں سیکورٹی فورسز نے 5 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا اورانکی چار مکین گاہوں کو مسمار کردیاگیا۔ حب میں نامعلوم افراد کے وائن سٹور پر دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پیر کو حب میں نامعلوم افراد نے وائن سٹور پر دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا، ایک شخص زخمی ہوگیا۔ خضدار میں نامعلوم افراد مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر کے گھر پربم پھینک کرفرار ہوگئے۔ پیر کو خضدار میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر آغا شکیل درانی کی رہائش گاہ پر بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ نال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ پیر کو نال کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالخالق کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔  خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو اغواء کرلیا۔ پیر کو خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے مقامی ہوٹل کے منیجر عبدالحمید کو اغواء کرلیا اور نامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے اغواء ہونے والے شخص اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پنجگور میں نامعلوم افراد کا تعمیراتی کمپنی کے کیمپ کر راکٹ حملے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ پیر کو پنجگور کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پرراکٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں بلیلی چیک پوسٹ پر 9 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...