لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو حکومت سب کو’’کھا‘‘جائیگی، مجھے حکومت کیخلاف احتجاج کیلئے 4کروڑ نمازی نہیں حکومت کا سیاسی جنازہ اٹھانے کیلئے 4 لوگ ہی چاہئیں‘ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کر گئی تو پھر اللہ ہی حافظ ہوگا۔ اپریل سے دسمبر تک نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے وہ یا تو رہ جائیں گے یا گھر جائیں گے۔ میں اکیلا ہی ون مین آرمی ہوں اور سب کو ایل بی ڈبلیو کروں گا ‘نوازشریف دور میں ہر پاکستانی 5550 کا مقروض ہو گیا‘عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ میں اپوزیشن کے موجودہ کردار سے سخت مایوس ہوچکا ہوں کیونکہ اپوزیشن میں اتحاد نام کی کوئی چیز نہیں اور بدقسمتی سے تمام اپوزیشن جماعتیں بھی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
اپریل سے دسمبر تک نوازشریف کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے: شیخ رشید
Apr 22, 2014